49

جی بی رورل سپورٹ پروگرام کسانوں کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف ایگزیکٹیو آفسر جی بی آر ایس پی

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) چیف ایگزیکٹیو آفسر جی بی آر ایس پی عبدالطیف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام مشترکہ طور پر محنت کرنے والے کاشت کاروں کی بھر پور معاونت کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے تاکہ غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے اس سلسلے میں جی بی آر ایس پی نے بیشتر کاشتکار تنظیموں کی معاونت کی ہے اور زراعت کی ترقی میں مذید معاونت جاری رکھیں گے اوشکھنداس میں کاشتکارکوآرپریٹیو سوسائٹی نامی کاشتکار تنظیم کے زیر نگرانی کھیرے کی فصل تیار ہونے پر منعقدہ تقریب سے خاب کرتے ہوئے عبدالطیف نے کہا کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کی دیہی ترقی کے کئی پروگرام خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں دیہی ترقی کے پروگرام جاری ہیں تقریب سے ڈائریکٹر زراعت نے محکمہ زراعت کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام زمینداروں کو چاہئے کہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیداوار کو بڑھانے کی سعی کریں، ای ٹی آئی اور اے ایس ایف کے ذمہ داران نے کاشت کاروں کی بھر پور معاونت کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ماہرانہ مشاورت کیکلئے بھی اپنی خدمات کا اعلان کر دیا۔ پروگرام کے آخر میں جی ایم جی بی آر ایس پی نے تمام ممبران کاشت کار تنظیم اور محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی مشترکہ جدوجہد ہی کے ذریعے خوشحالی کا سفر آسانی سے طے کیا جا سکتا ہے۔ گلگت بلتستان کے کاشت کار اپنی زرعی اجناس کو بڑھاتے ہوئے بڑی سی بڑی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں جی بی آر ایس پی آپ کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام، ای ٹی آئی، ایگری بزنس سپورٹ فنڈ اور محکمہ زراعت کے تعاون سے گلگت بلتستان کے زمینداروں کو آف سیزن فصلیں اگانے اور گلگت بلتستان میں مقامی سطح پر آف سیزن میں فصلوں کی تیاری کے لئے کئی کاشتکار تنظیموں نے فصلوں کی کاشت کی ہے اور یہ منصوبہ انتہائی کامیابی کے ساتھ اری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں