32

کولمبیا:صدر کے ہیلی کاپٹرپر نامعلوم افراد نے گولیاں برسا دیں

کولمبیا: (نیوزمارٹ ڈیسک) کولمبیا میں صدر کے ہیلی کاپٹرپر نامعلوم افراد نے گولیاں برسا دیں ، واقعہ میں ملک کے سربراہ محفوظ رہے ، تاہم ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔

کولمبیا کے صدر ملک کے شمالی علاقے کاتا تومبو سے مشرقی علاقے کی جانب سفر کررہے تھے۔ جب گولیاں لگنے سے ہیلی کاپٹر میں کئی سوراخ ہوگئے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہیلی کاپٹر میں ملک کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بھی سوار تھے، کولمبیا میں طاقتور مسلح گینگ منشیات کی سمگلنگ کےلیے بدنام ہیں ۔ حکومت ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں