39

کشمیری عوام الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں دے رہے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ آذاد کشمیر کی عوام الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ کپتان کے حق میں دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقاریر کررہا ہے جبکہ پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی شکل میں ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آزاد کشمیر کے باسی ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔

آزاد کشمیر کے غیور اور باشعور لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کو گلگت بلتستان الیکشن میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے ، کشمیر الیکشن میں بھی پرچی شہزادے اور جعلی راجکماری کے لئے نتائج مختلف نہیں ہونگے۔

عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سیاہ کاریوں اور گھناؤنے چہروں کو جان چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں