73

پنجاب حکومت کاطلبہ کیلئےخوشخبری، سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: (نیوزمارٹ ڈیسک) حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بروز جمعرات مورخہ یکم جولائی سے یکم اگست 2021ء تک بند رہیں گے۔

مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ تمام بچے اور ان کے اہلخانہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں