30

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی 30 روپے فی لٹر کی صورت میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے جبکہ پٹرولیم لیوی میں تبدیلی کی صورت میں اضافہ ہائی سپیڈ پر 34 اور پٹرول پر 37 روپے ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں