115

UNترقی مشن کو آگے بڑھا ئینگے ،فتح اللہ خان

گلگت (پناہ نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان فـتـح الـلّٰـہ خــان کی یونائیٹد نیشنس کے زیر اہتمام سسٹین ایبل ڈولپمنٹ کوآپریشن فریم ورک کی تقریب میں شرکت، تقریب میں UN Sustainable Development Framework کے زمہ داران سمیت مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات، ترقی و منصوبہ بندی گلگت بلتستان فـتـح الـلّٰـہ خــان نے UN Sustainable Development Framework کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس پراجکٹ کے زریعے ترقی پزیر ممالک میں جس طرح کام کر رہی ہے یہ قابل ستائش ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اس مشن نے تعلیم، روزگار سیاحت، زراعت، خواتین کے لئے روزگا4 کے خصوصی مواقع،ماہی گیری، سمیت مختلف شعبہ جات میں جس طرح انقلابی اِقدامات اٹھائے ہیں اس سے ترقی پزیر ممالک میں دیر پق ترقی کے ثمرار نظر آرہے ہیں، اقوام متحدہ کی دیر پا ترقی کے اس مشن میں کمیونٹی پارٹیسیشن سب سے اہم چیز ہے ادارے مختلف پراجکٹس دیکر چلے جاتے ہیں لیکن ان کی حفاظت سے انہیں دیر پا قابل استعمال بنانا کمیونٹی کی زمہ داری ہے، جس کے لئے علاقائی سطح پر سول سوسائیٹیس کو منصوبہ جات کی دیکھ بال سمیت انکی کارکردگی کو اچھا رکھنے میں اپنا ہر ممکن کرادار ادا کرنا چاہیے، انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی دیر پا ترقی مشن کی مکمل معاونت کریگی اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کام کرکے خطے کی ترقی ممکن بنانے کے لئے جہاں حکومتی سطح پر کام کی ضرورت پڑیگی حکومت ہر اول دستہ کا کردار ادا کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں