50

پاکستان بھر میں ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر عائد پابندی کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک ایپلیکیشن کی بحالی کا حکم دیدیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا ہے جبکہ پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹٰی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ٹک ٹاک کو پی ٹی اے کی جانب سے 30 جون کو بند کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں