27

وزیر اعظم عمران خان آج گوادر کا دورہ کریں گے

گوادر (نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے اورمختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے پرعملدرآمد کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے اس کے علاوہ وہ گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گوادر پورٹ فری زون میں کاروباری اداروں کے لئے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور چین کی جانب سے ساوٴتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں