32

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی،سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کونویڈیسیا ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرئے گی، کابینہ کو جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دے گی، کابینہ مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی اور وفاقی کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دے گی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سیکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا، وفاقی کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعینات کی منظوری دیں گے اس کے علاوہ وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی ،کابینہ ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے گی اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں