41

استعمال شدہ گاڑیاں بھی سستی ہونگی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کے لئے بڑی خوشخبری، اب استعمال شدہ گاڑیاں بھی سستی قیمت میں دستیاب ہو نگی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر کا کہنا ہےکہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا، استعمال شدہ گاڑیوں پر 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کو کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس میں کمی گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن بڑھانے کے لیے کی گئی ہے ۔

ایف بی آر انکم ٹیکس قوانین کی متعلقہ شقوں میں ترمیم کر دی گئی ہے،ٹیکس کمی کا اطلاق انفرادی ملکیت کی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں