19

راولپنڈی سنار سے ایک کروڑ روپےچھن گئے،گھرمیں ڈکیتی کےدوران خاتون قتل

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو جان سے ماردیا جبکہ ایک اور واردات میں ڈاکو سنار سے ایک کروڑ روپیہ چھین کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈاکو راشد فیاض کے گھر میں گھس گئے اور لوٹ مار کرنے لگے تاہم گھر کی مالکن 27 سالہ نورین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس واردات میں اپنی جان گنوانے والی خاتون دو بچوں کی والدہ تھیں۔
مقتولہ کے ماموں فاروق ستی کا کہنا تھا کہ ڈاکو گھر میں صبح کے وقت داخل ہوئے تھے تاہم یہ ڈکیتی کا ہی معاملہ لگتا ہے اور انہیں اس حوالے سے کسی پر شک نہیں۔
ڈکیتی کی دوسری واردات تھانہ کینٹ کےعلاقے مریڈ چوک میں ہوئی جہاں حماد نامی سنار بینک سے ایک کروڑ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں