45

صدر مملکت نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔

بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور انہوں نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ امان اللّٰہ یاسین زئی نے اپنے تحریری استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ سید ظہور آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہیں۔

رواں سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کیلئے بھی ظہور آغا کو حکمران جماعت تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم وہ دستبردار ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں