33

حکمران غیر سنجیدہ اور کاہل، قوم حقیقی تبدلی کے لیے بے تاب ہے۔،سراج الحق

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران غیر سنجیدہ اور کاہل، قوم حقیقی تبدلی کے لیے بے تاب ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کا گورننس نام کی کسی چیز سے کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیا سلسلہ شروع کرنا چاہ رہا ہے، بروقت اقدامات نہ کیے گئے، تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا، مقبوضہ کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنے کے بعد بھارت کی اگلی نظر آزاد کشمیر پر ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ گھریلو تشدد کا بل خاندانی نظام پر حملہ ہے، غیر اسلامی قانون پاس کروانے پر حکومت عوام سے معافی مانگے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے، جماعت اسلامی پاکستان کو عظیم ریاست بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں