78

پی ٹی آئی کی سرکار عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی ، شازیہ مری

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ جھوٹوں کی سرکار عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی دنیا میں رہتے ہیں ، آج غریب کے لیئے موٹر سائیکل کا پیٹرول خریدنا پریشانی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی ،گھی اور دال مہنگی کرنے والے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں ، شوگر اور دیگر امراض کی ادویات مہنگی کرکے نامنہاد صحت کارڈ کا ڈھنڈھورا پیٹا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان بتائیں صحت کارڈ سے کتنے غریبوں کا علاج ہوا ، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کا خواب دکھاکر کروڑوں لوگوں کے گھر مسمار کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں