20

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا چلے گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا چلے گئے۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے بعد وطن واپس آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
امریکہ کے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان دنوں امریکہ میں نجی دورے پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی غیر موجودگی میں آصفہ بھٹوزرداری کی آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں شرکت کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں