35

شہباز شریف کا صبغت اللہ شاہ راشدی کی والدہ کی وفات پر اظہارِ افسوس

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے صبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارا کی والدہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور پیر صدرالدین راشدی سے تعزیت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ صبغت اللہ شاہ راشدی کی والدہ کی وفات یقیناً ایک بہت بڑا صدمہ اور غم ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پگارا فیملی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں