113

عمران حکومت نے جو حشر پنجاب کا کیا وہی آج گلگت کا ہورہا ہے ، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے جو حشر پنجاب کا کیا وہی آج گلگت کا ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے قائد کی بیٹی سے والہانہ محبت کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں ، نوازشریف کی خدمت اور محنت کا شکریہ کشمیری مریم نواز کی انتخابی مہم میں کررہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ کے پی کے سے شروع ہونے والا مافیا آج ملک کے طول عرض کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگاہے ، وظیفہ خور ترجمان اپنے سرپرست اعلیٰ کی شان میں دن رات قصیدے پڑھنے میں لگے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان وظیفہ خوروں کے مطابق ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ، کوئی حکومتی رکن عوامی غیض و غضب کے خوف سے عوام کے درمیان جانے کی جرات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کے نتائج بھی بھیانک ہونگے،پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پہ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں انشاءاللہ ایک بار پھر حکومت بنائے گی ، ناتجربہ کار ڈرائیور کو موٹرسائیکل پر بیٹھانے کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں