37

بھارتی ریاست راجستھان میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک

نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک):بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر جئے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز جئے پور میں 12 ویں صدی کے امر قلعہ میں مقامی افراد اور سیاح سیروتفریح کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور سیلفیاں لے رہے تھے کہ مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق قلعہ میں اس واقعہ کے وقت 27 افراد موجود تھے۔ بھارت میں مون سون کا سیزن جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں