31

سپریم کورٹ 25 مارچ کو پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کیے تھے ، احسن اقبال

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ
سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری
ایک پیغام میں کہا کہ آج 12 جولائی تک عمران نیازی اور عثمان بزدار کی
حکومت نے ان کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کیا یہ سپریم کورٹ کے حکم کی بے توقیری
اور توہین نہیں ہے ، اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں کا یہ حال ہے تو ماتحت عدلیہ کا کیا بنے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں