33

عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس وقت سڑکوں پرموجود ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس وقت سڑکوں پرموجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی نہیں تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں 15 یا 16 جولائی کو ہونا تھی، نکاسی آب کیلئے حکمت عملی بنائی جس کی وجہ سے تباہی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی باتیں کرنے کےدن چلے گئے ہیں، وہ دن گئے جب لوگ کہتے تھے میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، اب وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے، گورنرنہیں سندھ حکومت کا عملہ سڑکوں پرنظرآرہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے 25 کروڑ روپے دیئے ہیں، کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے 550 نالوں کی صفائی کروائی ہے، گجراور اورنگی نالے کی صفائی این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او نے کروائی ہے، چھوٹے نالوں کی صفائی سندھ حکومت نے کروائی ہے، وزیر بلدیات کی زیرنگرانی تمام اداروں نے کوآرڈینیشن سے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات معمول کے مطابق ہیں، ٹریفک رواں دواں ہے، کراچی میں بجلی کا مسئلہ ہے، وزیر توانائی سے بات کی جاسکتی ہے، کےالیکٹرک وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، وفاقی حکومت اپنا کام کرے ہم اپنا کام کررہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام کیلئے کام کروں گا، جلنے والے جلتے رہیں، گورنرسندھ اپنےعہدے کو دیکھتے ہوئے ایسی باتوں سے اجتناب کریں، سیاسی معاملات پر بات کرنا گورنر کا کام نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں