138

سرکاری ڈائریکٹریٹس کے ملازمین نے مطالبات کے لیے احتجاج،دفتری امورکا بائیکاٹ

پشاور( نیوزمارٹ ڈیسک) پشاور میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسمبلی چوک پر احتجاج کیا،
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔
خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری ڈائریکٹریٹس کے ملازمین نے مطالبات کے لیے احتجاج اور دفتری امورکا بائیکاٹ کیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈائریکٹریٹ ملازمین کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔
تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے اعلانات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹس کے ملازمین سیکرٹریٹ اور دیگر محکموں سے زیادہ کام کرتے ہیں
لیکن حکومت مسلسل ان کو نظر انداز کر رہی ہے،
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈائریکٹریٹس ملازمین کو الاؤنس دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں