24

اپوزیشن نے تمام اخلاقیات اورجمہوری روایات کو بالائےطاق رکھ دیا ہے،عثمان بزدار

لاہور()عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تمام جمہوری اوراخلاقیات روایات کو بالائےطاق رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران
اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اورگھٹیازبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ہے،
ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکارہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی
حاصل کرے گی، اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کامقدمہ لڑا ہے وہ تاریخ میں
ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اورکشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری
عوام الیکشن کے روزبلے پر مہر لگا کر وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ لٹیروں اورچوروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی، آزاد کشمیر میں بھی ہار ان کامقدر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں