29

راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر حادثے کا شکار

کوہستان(پناہ نیوز ڈیسک) راولپنڈی سے گلگت آنے والی مسافر بس کوہستان پٹن کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر حادثے کا شکار۔
حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے کہ کوہستان پولیس کے مطابق نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن نیٹکو کی بس نمبر GLT5879 پٹن آر ایم بی چوک کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آئی تھی۔ بس میں 14 مسافر سوار تھے۔حادثے میں زخمی اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ گزشتہ شب 1:30 بجے کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کے نام محمد نوید ولد عادل ساکن جلال آباد گلگت، طفیل احمد ولد طوطا ساکن جلال آباد گلگت، ناصر ساکن غذر اور ساجد محمد ولد عبدالرزاق ساکن اسلام آباد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کے نام سید عنایت الرحمن ولد عبدالمجید ساکن غذر، منصور ساکن گلگت، علی حیدر ولد میر گلاب شاہ ساکن غذر، عبدالخالق ولد غلام حسین ساکن سکھر سندھ، عامر حسین ولد عادل حسین ساکن جلال آباد گلگت، محمد خلیل ولد محمد حنیف ساکن راولپنڈی اور جمعہ گل ولد کٹور ساکن تانگیر حال شنکیاری کے شامل ہیں۔ شاہراہ سے ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
فوٹیج: بشکریہ پامیر ٹائمز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں