42

محکمہ صحت کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ اور درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے بھر پور انداز میں اقدامات اٹھا رہی ہے

گلگت( پناہ نیوز ڈیسک )محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ اور درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے بھر پور انداز میں اقدامات اٹھا رہی ہے ایسے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کی کال اور ہسپتالوں میں سروسز بند کرنے کا عندیہ عوام الناس کے جانوں کے ساتھ کھیلنے اور اپنے پیشے سے روگردانی کے مترادف ہے۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس وقت کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پوری دنیا اس وبا پر قابو پانے میں بہت سی مشکلات کا شکار ہے،ان حالات میں بالعموم حکومت پاکستان اور بالخصوص حکومت گلگت بلتستان نے عوام الناس کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف اقدامات کیئے ہیں۔کورونا کے خلاف ویکسینیشن مہم بھی اس وقت بھرپور طریقے سےجاری ہے۔موجودہ دنوں میں کورونا کے کیسسز ذیادہ رپورٹ ہورہے ہیں اور اس وقت گلگت بلتستان میں کورونا کی اوسطاً شرح 14 فیصد ہے جن کی وجہ سے حکومت سخت اقدامات اٹھارہی اب تک 50 سے زائد ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ،ان کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کی وجہ سے منسوخ کئیے جا چکے ہیں اور ان حالات میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ تقرری و تبادلے سروس کا حصہ ہے۔گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی زمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تقرری اور تبادلے مفاد عامہ میں کئیے جاتے ہیں۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے ڈاکٹروں کے مطالبات کے مطابق چند انقلابی اقدامات اٹھائیں ہیں جن میں ینگ ڈاکٹروں کے لئیے ٹریننگ پالیسی کی منظوری جس کے تحت 45 کے قریب ڈاکٹرز ملک کے دیگر شہروں میں حکومت کے خرچ پر ٹریننگ حاصل کررہے ہیں اور
ڈاکٹروں کی مشاورت سے انسینٹیو پیکیچ کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں ڈیوٹی اسٹیشن کے حساب سے 90 فیصد سے 150 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے جو پورے ملک میں منفرد ہے۔
اسی طرح ڈاکٹرز کی کنٹریکٹ پر تعیناتی اور کنٹریکٹ کی توسیع بھی شامل ہے۔دوسری جانب اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئیے ڈومیسائل اور عمر کی بالائی حد میں نرمی کی گئی ہے۔ان کے مطالبات کے روشنی میں ہی تربیت یافتہ میڈیکل آفیسرز کو بحیثیت اسپیشلسٹ کام کرنے کی اجازت اور تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ بھی کی گیا ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق موجودہ ایمرجنسی حالات میں جب کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوا ہے ہم سب کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔یا رہے کورونا وبا کے دوران پوری دنیا اور ملک میں اس طرح کے احتجاج اور سروس بند کرنے کی کہیں نظیر نہیں ملتی ہے،پریس ریلیز میں اس بات پر زور دیا آگیا ہے کہ گلگت بلتستان میں کسی بھی طرح کا احتجاج اور اپنی ڈیوٹی سے غفلت عوام الناس کیلئے ناقابل قبول ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اور فیصلے کریگی تاکہ موجودہ حالات میں عوام الناس متاثر نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں