40

کس کےدستخط سے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سے کاٹ دیا،مریم نوازکا دعوی

مظفرآباد(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ریاستی وسائل استعمال کرنے کے باوجود نواز شریف لندن سے ہی تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں مارتا ہے ‘ کشمیر کی ہر گلی میں نواز شریف کا نعرہ لگتا ہے سازشوں سے حاصل کیا گیا اقتدار اقتدار نہیں شرمندگی، بدنامی ہوتی ہے.
تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے.
عمران خان ریاستی وسائل کے باوجودتمہیں لندن میں بیٹھانوازشریف گھرمیں گھس کر مارتا ہے‘ بچہ بچہ کٹ مرے گا مگرکشمیر صوبہ نہیں بنے گا.نون لیگی راہنما کا آزادکشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب

آزادکشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کرنے آئی ہوں کہ عمران خان کشمیر میں اپنی حکومت اس لیے لانا چاہتا ہے کیونکہ وہ اسے صوبہ بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا انہوں نے کہاکہ یہ سازش یہ کرچکے ہیں بس اس کا نفاذ باقی ہے، تم کون ہوتے ہو مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے والے پھر آزاد کشمیر سے اس کی پہچان چھیننے والے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کا اختتام ان کے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا گھوڑا ہونے کا دھبہ لگوانے کے ساتھ ہوا‘22 سال کی جدوجہد کے بدلے بدنامی اور رسوائی کے یہ داغ، عمران خان یہ خسارے کا سودا ہے عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں کہ تم چاہے انتخابات چوری کرو، چاہے نواز شریف کے امیدوار بھگا کر لے جاﺅ، چاہے ڈبوں میں بیٹھ جاﺅ یا پورا الیکشن کمیشن اغوا کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے.
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ہے نواز شریف کان کھول کر سن لو یہاں آنے کی تکلف مت کرنا ورنہ یہ کشمیری جس طرح تمہارا استقبال کریں گے تم جانتے ہو‘مریم نواز نے کہا کہ عمران اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہے تھے کہ میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، شرم کی بات ہے آپ کو یہ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ تم عوام کی نہیں سلیکٹرز کی پسند ہو.
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود بتادیا کہ وہ عوام کے ووٹ سے نہیں الیکشن چوری کرکے آئے ہی اس سے نواز شریف اور عمران خان میں فرق واضح ہوا‘انہوں نے کہا کہ تم سلیکٹرز کے اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو اسی لیے ان کی پسند ہو اور نواز شریف وہ شیر ہے جس پر جب زیادتی ہوئی تو اس نے کہا جو مرضی کرلو نواز شریف جھکنے اور بکنے والا نہیں. انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں میں عمران خان کی حکومت میں بھارت کو اتنی جرات ہوئی کہ ایک دستخط سے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سے کاٹ دیانواز شریف وزیر اعظم ہوتا تو بھارت کو کبھی اتنی جرات نہ ہوتی‘انہوں نے کہا کہ تم چوائس اس لیے ہو کیونکہ تم ہر بات پر جھک جاتے ہو انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہا کرتے تھے اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، اس کرسی سے موت اچھی جس پر عمران خان آج 22 سال کی جدو جہد کے بعد سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں رہے.
مریم نواز نے کہا کہ لوگ عمران خان کو 22 سال کی جدوجہد سے نہیں اسے کھٹ پتلی وزیر اعظم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے جو اشاروں پر ناچتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ سودا کرکے بھی تم یہ کہنے کے قابل نہیں کہ تمہارے ساتھ زیادتی ہو کیونکہ تمہارے راز ان کے پاس ہے اور ان کے راز تمہارے پاس ہیں نواز شریف جیسی جرات رکھنا، استقامت رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں.
انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف گزشتہ 7 سے 8 سال سے تم سازش کرنے میں مصروف ہو، وہ نواز شریف مجبوری کے تحت لندن میں ہے لیکن ایک کے بعدایک ضمنی انتخاب میں اس نے تمہیں دن میں تارے دکھادیے ہیں. دریں اثناءآزادکشمیر میں ہی ایک اور انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاﺅس پر چھاپہ مارے اور اگر پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرر کو پکڑنا ہے تو عمران خان کو پکڑیں.
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کا سب سے بزدل وزیراعظم ہے ایک وزیر نے عمران خان کو کشمیر کا پرچم دیا تو انہوں نے جھنڈے کو ہاتھ تک نہیں لگایا مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف پر جھوٹا الزام لگاتے تھے کہ انہوں نے چوری کی کیونکہ جو الزام نوازشریف پر لگاتے تھے آج وہی عمران خان پر ثابت ہورہے ہیں. انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر نوازشریف پر چوری کے الزامات لگائے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا صحت کا وزیر دوائیاں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا‘ وزیر پیٹرولیم پیٹرول اور ایل این جی کی چوری میں پکڑا گیا جبکہ عمران خان کی اے ٹی ایم آٹا و چینی کی چوری میں ملوث ہے.
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور اے ٹی ایم نے ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکہ ڈالا‘ نیب اور ایف آئی اے کو کہنا چاہتی ہوں کہ کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاﺅس پر چھاپہ مارو کیونکہ عمران خان 300 کنال کے محل میں چھپ کر بیٹھا ہے. انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی آتی نہیں ہے لیکن بجلی کے بڑے بڑے بل ضرور آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں چینی 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے.
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی بے بسی و بے چارگی پر ترس آتا ہے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے لیکن سات سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 16 خفیہ بینک اکاﺅنٹس کا حساب نہیں دے سکے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑامنی لانڈررعمران خان ملک پرقابض ہے انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان نے دو ارب 20 کروڑکا چندہ اکٹھا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں