29

مہنگائی کی سونامی میں پورا ملک ڈوب رہا ہے، شیری رحمان

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ تباہی سرکار 3 سال میں 31 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے، ابھی 610 ارب لیوی ٹارگٹ حاصل کرنے کہ لئے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، یہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو بھی رلیف بنا کر پیش کر ہے، تبدلی کی سونامی تو آ نہ سکی البتہ مہنگائی کی سونامی میں پورا ملک ڈوب رہا ہے۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تبدلی کی سونامی تو آ نہ سکی البتہ مہنگائی کی سونامی میں پورا ملک ڈوب رہا ہے

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ تباہی سرکار کا عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2فیصد کمی کہ باجود پیٹرول فی لیٹر 5.40 روپے اور ڈیزل 2.54 روپے کا اضافہ کیا ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے مطابق نہیں بلکہ اضافہ 610 ارب پیٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں