36

ادارےواضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں پاکستان کے ساتھ یا پی ٹی آئی کے ساتھ ،احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کا ری پلے پاکستان میں نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر تحریک کا حصہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کا ری پلے کیا گیا یہ چالاکیاں نہیں چلنے دیں گے، پاکستان کے ادارے اب واضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں پاکستان کے ساتھ یا پی ٹی آئی کے ساتھ ، پاکستان مشکلات میں گہرا ہے اگر ریاستی ادارے غیر جانبدار نہیں رہ سکتے تو وہ بھی اس گناہ میں شریک ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں ہم ہر پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں گے اگر کسی نے چرانے کی کوشش کی تو وہ پاکستان کے ساتھ زیادتی کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی عمران خان نے دھجیاں بکھیری، عمران خان نے آزاد کشمیر کے سی پیک والے پراجیکٹس کو روکا ریاستی تشخص کی پامالی کی، مودی کے اقدام کے بعد مجرمانہ خاموشی اختیار کی، عمران خان نے کس ملک کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں