37

الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ،عمران خان آزاد کشمیر کے آئین قانون اور تشخص کی دھجیاں بکھیریں ، راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر کے آئین قانون اور تشخص کی دھجیاں بکھیریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم سے ایک سوال ہے جو حکومت باہر ہمارے لیے حق خودارادیت کی بات کرتی ہے ہمیں حق راے دہی سے محروم کررہی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ، آزادکشمیر پاکستان اور بیرون ملک اس کے خلاف تحریک چلائیں گے ، آزادکشمیر کے اندر پیسہ چلا قانون نافذ کرنے والے ادارے بعض سنگین معاملات میں ملوث رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں