31

پی پی38 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کامیاب،ن لیگ کو اس کے گڑھ میں شکست دیدی۔

سیالکوٹ (نیوزمارٹ ڈیسک)کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر لیگی و کھلاڑی الجھ پڑے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کو اس کے گڑھ میں شکست دیدی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 165 پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم 58 ہزار 750 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے طارق سبحانی 52 ہزار 801 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم نے مسلم لیگ ن کے طارق سبحانی کو 5 ہزار 949 ووٹوں سے شکست دیدی۔

پولنگ کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولنگ اسٹیشن وارڈ 122 اور 123 پر پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں رینجرز نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور رینجرز نے صورتِ حال پر قابو پا لیا اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نفری موجود ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست نون لیگی ایم پی اے کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی38 کے ضمنی انتخاب ميں 8 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور نون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

حلقے ميں کل ووٹرزکی تعداد 2لاکھ 33 ہزار422 ہے جبکہ 165پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہيں۔ جس میں سے انتہائی احساس 30 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں