49

ٹوئٹرصارفین کے لیے ایپلیکیشن تک رسائی مزید آسان بنادی

نیویارک(ویب ڈیسک)بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کے لیے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہی ہوگا۔

یہ فیچر ٹوئٹر بیٹا ورژن صارفین کے لیے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے سے موجودہ تفصیلات کے ذریعے نیا اکاؤنٹ یا لاگ اِن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) درج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں