57

کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزکےچارجز مقرر،فی ڈوز1270 روپے مقرر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے چارجز مقرر کر دیئے گئے۔ فی ڈوز 1270 روپے دینے ہوں گے۔ بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔بوسٹر ڈوز صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے،بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت این سی او سی نے دی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بوسٹر ڈوز لگوانے کی فیس سرکاری بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں