www.dailynewsmart.com.pk 41

ٹی20ورلڈ کپ،افغانستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان،راشد خان کپتان

کابل(نیوزمارٹ ڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈ نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والےٹی20 ورلڈ کپ کے لئے راشد خان کی سربراہی میں18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق راشد خان ٹیم کے کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمت اللہ گرباز ، حضرت اللہ زازئی، عثمان غنی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زردان، حثمت اللہ شہیدی، محمد شہزاد ، مجیب الرحمان ، کریم جنت،گلبدین نائب ، نوید الحق،حامد حسن، شراف الدین اشرف، دالت زردان، شاہ پور زردان اور قیس احمد شامل ہیں۔ افسر زازئی اور فرید احمد ملک ریزرو کھلاڑی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں