www.dailynewsmart.con.pk 44

کوروناصورتحال،تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس آج ہوگی, کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا. صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس دوپہر اڑھائی بجے ہوگی،کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ،محکمہ صحت کے افسران بھی شرکت کریں گے۔ کہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں