www.dailynewsmart.com.pk 33

سابق کپتان رمیز راجہ پی سی بی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے انتخاب کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہو ا۔بورڈ الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے رمیز راجہ کے مد مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا جس پر وہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب کر لئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں