www.dailynewsmart.com.pk 17

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے بیڑے میں اضافہ

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے، لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے ہیں۔ دوسرا جہاز کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا۔ دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں۔کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا۔

www.dailynewsmart.com.pk
قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے بیڑے میں اضافہ

طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پروانے طیاروں کو تبدیل کریں گے۔ ان طیاروں سے قومی ایئرلائن اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔

www.dailynewsmart.com.pk
قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے بیڑے میں اضافہ

سی ای او قومی ایئرلائن ایئر مارشک ارشد ملک کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے۔ چیف ایگزیٹو آفیسر نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں