26

سکردو،آئل ڈپو قائم کرنے کی منظوری

صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سکردو میں پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لئے بلک ڈپو قائم کرنے کی منظوری دے دی
پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کو دور کرنے کے لئے یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں درخواست دائرکی تھی جس پر حکم جاری کیا گیا تھا
سکردو( نامہ نگار خصوصی ) صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سکردو میں پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لئے بلک ڈپو قائم کرنے کی منظوری دے دی۔حکومت گلگت بلتستان نے کابینہ کے اجلاس میں سکردو میں آئل بلک ڈپو کے قیام کی منظوری دے دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کو دور کرنے کے لئے یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں درخواست دائرکی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے معزز عدالت کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس جناب سید ارشاد حسین شاہ اور سینئر جج جناب وزیر شکیل احمد نے حکومت گلگت بلتستان،پاکستان سٹیٹ آئل،وزارت پیٹرولیم اور محکمہ دفاع کو فریق بناتے ہوئے متعلقہ محکموں کے زمہ داران کوطلب کیا تھا اور بلک ڈپو کے حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔معزز عدالت نے تمام ذمہ داران کو فوری طور پر سکردو میں بلک ڈپو کے قیام کے لئیے احکامات جاری کئے تھے اس ضمن میں محکمہ مال کی جانب سے بلک ڈپو کے کئے دو سال پہلے ہی زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے دورہ سکردو کے موقع پر بھی یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو نے بلک ڈپو کے قیام کے لئے قرارداد پیش کی تھی اور وزیر اعلیٰ سے خصوصی دلچسپی لینے کی درخواست کی تھی۔
بلک ڈپو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں