38

بہاولنگر، بلیک میلنگ سے15سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کا انکشاف،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

بہاولنگر(نیوزمارٹ ڈیسک)خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔بہاولنگر میں تھانہ مدرسہ کے علاقہ چک بلوچاں میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ 15سالہ( ن) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا ۔ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے 2ماہ تک زیادتی کرتا رہا ۔تنگ آکر لڑکی نے اپنے گھر والوں کو بتادیا۔والد کی مدعیت میں دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پو لیس حکا م کا کہنا ہے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جا ئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں