29

پرویز ملک مسلم لیگ ن کے قابل ، وفادار اور مخلص رہنما تھے،خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،شہبازشریف

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کے قابل ، وفادار اور مخلص رہنما تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی وفات کو پارٹی کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ ان کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے وابستگی ، وفاداری کا تعلق مثالی رہا ہے۔ ملک ، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز ملک عجز و انکسار کاپیکر اور رحم دل انسان تھے ، پرویز ملک کی وفات کا صدمہ ایسا ہی ہے جیسے والد اور بزرگ کو کھونے کا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں