48

کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید 11افرادچل بسےاموات 28280تک پہنچ گئیں،663نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید11مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28280تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے663نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد25870تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.66فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ49لاکھ47ہزار702 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ83ہزار770افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک3کروڑ 48لاکھ9ہزار1848افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں5لاکھ10ہزار705افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی9 کروڑ35لاکھ51ہزار193خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9لاکھ54ہزارکوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے سوموار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ65ہزار47تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ10 ہزار897مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1913تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.7فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1019مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3113تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1006تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9479تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11889تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان129،آزاد جموں وکشمیر179جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد75تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4
لاکھ46ہزار400مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ15ہزار646،خیبر پختونخوا168087اسلام آباد104526،بلوچستان32647،آزاد جموں وکشمیر33483جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10108تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106469تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ76ہزار886، پنجاب 4 لاکھ37ہزار974، سندھ 4 لاکھ65ہزار819، بلوچستان33128، آزاد کشمیر34402اور گلگت بلتستان میں10369افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12849افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7530، خیبر پختونخوا میں5686، اسلام آباد میں937، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں352اور آزاد جموں و کشمیر میں740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ2 لاکھ35ہزار921ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے39902نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں