30

پاکستان کادورہ? بنگلادیش؛ ثقلین مشتاق کو ہی بطور کوچ برقرار رکھنے کا امکان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) مستقل قومی ہیڈکوچ کے حوالے سے پی سی بی کے ایوانوں میں خاموشی طاری ہے جب کہ مصباح الحق کے استعفے کو 2ماہ گزرنے کے باوجود حکام ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کرپائے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنی پہلی میڈیاکانفرنس میں غیر ملکی کوچز کی تعیناتی کا عندیہ دیا تھا، وقت کی کمی کو جواز بناکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے میتھوہیڈن کو بیٹنگ اور ورنون فیلنڈر کو بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی، کوچنگ پینل کے عبوری سربراہ ثقلین مشتاق ہیں۔پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کے فوری بعد 15نومبر کو بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے، دسمبر میں ویسٹ انڈین ٹیم آئے گی، کوچز کے لیے اشتہار اور تقرری کا سارا عمل ایک ماہ میں مکمل ہونا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں