17

گلگت بلتستان میں ہائیڈرل منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

گلگت(پناہ نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیداور چینی سفیر کے مابین اسلام آباد ملاقات!اس موقع پر چینی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ جے سی سی کے 10thاجلاس میں رائیکوٹ تا تھاکوٹ موٹروے کا منصوبہ سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔ گلگت بلتستان ہائیڈرل پاور پالیسی کی منظوری ہوگی۔ گلگت بلتستان میں ہائیڈرل منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی اور معدنیات کے شعبوں میں بھی مختلف منصوبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ پاک چین دوستی مثالی ہے۔ چینی مزدوروں کی یاد میں ایک یادگار بنانے میں حکومت گلگت بلتستان کا تعاون درکا ر ہے۔پاکستان او رچائنہ کے مابین انتہائی قریبی اور مضبوط دوستی کا رشتہ ہے جس میں گلگت بلتستان خصوصی حیثیت رکھتا ہے۔ ملاقات میں چینی سفیر نے اس بات کی یقین دلایا کہ چین کی حکومت گلگت بلتستان کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔چینی سفیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کی سفارشات اعلیٰ چینی حکام کے سامنے رکھی جائے گی۔ گلگت بلتستان کیلئے گیس جنریشن پلانٹ کی تنصیب اور زرعی شعبے میں بھی خصوی تعاون کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل چینی حکومت کے اعلیٰ حکام کے سامنے رکھیں گےملاقات میں چینی سفیر نے گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کی آمد کو فروغ دینے کیلئے دیتنام طرز پر خصوصی پالیسی کے توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائینز مزدوروں کی یاد میں یادگار کی تعمیر کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کی پاور پالیسی منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔ پالیسی کی منظوری کے بعد چائینز سرمایہ کار گلگت بلتستان میں موجود ہائیڈرل منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفعادہ حاصل کرسکیں گے۔ تاشغر تھنگ سے ٹرانسمیشن لائن کے تنصیب سے گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چائینہ بارڈر پر بارڈر مارکیٹ متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جس سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ برآمدات اور تجارت کے فروغ کیلئے سوست بارڈر پر قرنطینہ ڈیپارٹمنٹ کے قیام کیلئے حکومت گلگت بلتستان معاونت فراہم کرے گی۔گلگت میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر چاہتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو مزید فروغ دیا جاسکے گا۔ وفاقی حکومت کو سکردو سے ارمچی کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ گلگت میں سٹیٹ آف دی آرٹ اکنامک زون کی تعمیر کیلئے حکومت چین کا خصوصی تعاون درکا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے چینی سفیر کو گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ چینی حکام کے سامنے رکھا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے چائینز سفیر کو گلگت بلتستان دورے کی بھی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں