18

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے)پرواز 782 حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ ‏گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے پرواز 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی ‏قطار میں داخل ہو گیا اور اسی دوران سیول سے آنے والا ایئرکینیڈا کاطیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے لیے ‏فائنل اپروچ کر رہا تھا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈین پرواز کو بروقت مطلع ‏کیا اور اسے لینڈنگ سے روک کر فضا میں چکر لگانے کو کہا۔طیارے کوٹیکسی کرتے دیکھ کر کینیڈا کے طیارے کو15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا، پی آئی اے کی پرواز کو ‏کینیڈین طیارے کی لینڈنگ کے ایک منٹ بعداسلام آباد روانہ کیا گیا۔پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت پر ایئر لائن انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز ‏مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنےکےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں