13

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔ پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے۔ آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشاریہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔ اس سے قبل بلاول بھٹونے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی مکمل تعاون کرے گی۔ہمارے تمام اراکین مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں