24

نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی ،تعمیراتی ورہائشی منصوبوں منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیاجائے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اتھارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ملک میں جاری رہائشی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اتھارٹی کے آئندہ تعمیراتی و رہائشی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیراعظم عمران خان نے رہائشی منصوبوں پرپیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیاجائے تاکہ ملک کے کم اور متوسط آمدن والے طبقات کو سستی رہائش کی سہولت میسر آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں