16

فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کوالیفائنگ راؤنڈ، ارجنٹینا نے یورا گوئے کو شکست دے دی

فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹلی اور سوئزرلینڈ کا میچ 1-1 گول سے برابر جبکہ ارجنٹینا نے یورا گوئے کو 1-0سے شکست دے دی

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ راؤنڈ کے دلچسپ میچ جاری ہے، روم میں اٹلی اور سوئزرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر رہا ۔ سوئزلینڈ کے سلون ویڈمر نے 11 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔

پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل اٹلی کے جیوانی لورینزو نے 36 ویں منٹ میں گول سکور کرکے سوئٹزر کی برتری ختم کردی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ مقررہ وقت ختم ہونےپر میچ 1-1 گول سے برا بر رہا

یورا گوئے کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے ہاف کے 7 ویں منٹ میں اینجل دی ماریا نے گول کر کے ارجنٹینا کو 1-0 کی برتری دلا دی جو مقررہ وقت تک قائم رہی۔

یورا گوئے کے کھلاڑیوں کی گول کرنے کی ساری کوششیں ناکام رہیں، فتح کے ساتھ ارجنٹینا نےساؤتھ امریکا گروپ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں