20

عدالتوں وافواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈہ مہم بھی جاری وساری ہے، یہ لوگ سیسلین مافیا نہیں تواورکیا ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواءکی درخواست دائر کی گئی اور دوسری طرف عدالتوں و افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم جاری و ساری ہے، یہ لوگ سیسلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عرفان قادر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز شریف کی مختلف مقدمات میں التواءکے لئے پیش کی جانے والی درخواست بھی شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں