23

پنجاب کےمختلف شہروں میں کارروائیاں، کئی مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجنوں کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 29 کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں