28

گیس کا بحران،سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سوئی سدرن نے سندھ میں گیس کے بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سوئی سدرن کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے، اب سی این جی اسٹیشنز کو 1 دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ۔ تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔ گیس کی قلت کی وجہ سےطلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں