25

عمران خان وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے،گورنر پنجاب

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے قرض دے کر ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نےلندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کےبدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا۔ گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نےکہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،ناراض نہیں لگتے، یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ انیل مسرت کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں