19

پاکستان کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ کا آغاز،افتتاح وزیراعظم کریں گے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےسب سےبڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کریں گے ، جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان اسکلز حاصل کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےسب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیوکاآغازکریں گے، پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن، جوڈو، اسکواش، والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی ، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااسپورٹس گالا ہورہا ہے، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ تمام صوبے، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کی طرح سندھ بھی اس پروگرام میں حصہ لے، سیاست کرکے صوبے کے نوجوانوں کو محروم نہ کرے۔ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں اس مہم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش،سپورٹس اکیڈمیوں کا قیام اورسپرلیگز کاانعقاد شامل ہے۔سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے، مائیکل اوون پاکستان میں سوکر سٹی بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔مائیکل اوون نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی فینز کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کے لیے تیار ہوں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں